کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے،وکی کوشل

کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے،وکی کوشل

کترینہ تو مجھ سے بھی زیادہ سبزی خور ہیں، وہ شاذ و نادر ہی چھولے بھٹورے کھاتی ہیں
کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے،وکی کوشل

Webdesk

|

21 Mar 2024

بھارتی اداکار وکی کوشل نے اپنی کامیاب ازدواجی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے۔

دی ویک میگزین کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انڈین اداکاروکی کوشل نے اپنے اور کترینہ کیف کی جوڑی کو عام جبکہ تعلق کو ایک گہرا تعلق قرار دیا۔

وکی کوشل نے بتایا کہ کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے، میں اس کے کور کی تعریف کرتا ہوں اور وہ میری تعریف کرتی ہے۔ میں اسے بہتر انسان نہیں بنانا چاہتا اور وہ مجھے ایک بہتر انسان نہیں بنانا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کترینہ گھر پر ہوتی ہیں تو میری والدہ خوش ہوتی ہیں کیونکہ وہ کہتی ہیں، میں ساری زندگی ان لڑکوں کو ٹنڈے، پھلیاں اور تورئی کھانے کی کوشش کرتی رہی اور اب یہ کام میری بہو نے کردیا ہے۔

وکی کوشل نے کترینہ کیف کے کھانے سے متعلق بتایا کہ کترینہ تو مجھ سے بھی زیادہ سبزی خور ہیں، وہ شاذ و نادر ہی چھولے بھٹورے کھاتی ہیں لیکن مجھے یہ دیوانگی کی حد تک پسند ہے۔

وکی کوشل نے کہا کہ ہم پہلے ہی اس شخص سے محبت کر چکے ہیں جو ہم ہیں، ہمارے لیے نئی بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ کیسے بڑھ رہے ہیں، ہمارے لیے یہ نیا یہ ہے کہ ہم کس طرح ایک ساتھ پھلے پھولیں۔


Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!