کاجول نے بیٹی کے بالی ووڈ جوائن کرنے سے متعلق سوالات پر خاموشی توڑ دی

کاجول نے بیٹی کے بالی ووڈ جوائن کرنے سے متعلق سوالات پر خاموشی توڑ دی

ساتھی اداکاروں کے بچوں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد سے اداکارہ کاجول سے بھی کئی مرتبہ یہ سوال کیا جاچکا ہے
کاجول نے بیٹی کے بالی ووڈ جوائن کرنے سے متعلق سوالات پر خاموشی توڑ دی

Webdesk

|

27 Aug 2025

ممبئی : بالی ووڈ اسٹار کاجول نے بیٹی نسا دیوگن کے بالی ووڈ جوائن کرنے سے متعلق سوالات پر خاموشی توڑ دی۔

ساتھی اداکاروں کے بچوں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد سے اداکارہ کاجول سے بھی کئی مرتبہ یہ سوال کیا جاچکا ہے کہ ان کی بیٹی نسا بالی ووڈ میں کب قدم رکھے گی جس پر اب کاجول نے پہلی مرتبہ جواب دے دیا ہے۔

ایک حالیہ گفتگو میں کاجول نے کہا کہ جن اسٹارز کے بچے بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں انہیں لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ان کے ٹیلنٹ کو چھوڑ کر صرف نام کی وجہ سے انڈسٹری میں جگہ بنانے کا دبائو ڈالا جاتا ہے۔

 اداکارہ نے کہا کہ ان کی بیٹی کبھی بالی ووڈ کو جوائن نہیں کرے گی۔ کاجول نے مزید کہا کہ نسا 22 سال کی ہے اور وہ کسی حد تک خود ہی اپنا ذہن بنا چکی ہے کہ وہ اس انڈسٹری میں شامل نہیں ہوگی۔

 یاد رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن کے کئی ساتھی فنکاروں جیسے شاہ رخ، چنکی پانڈے اور دیگر اداکاروں کے بچے بالی ووڈ میں قدم رکھ چکے ہیں جن کو نیپو کڈز کا ٹیگ بھی لگ چکا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!