جی جی حدید کی بہن نے فلسطینوں کی جدوجہد آزادی کے پرچار کے لیے پروڈکشن ہاؤس خرید لیا

جی جی حدید کی بہن نے فلسطینوں کی جدوجہد آزادی کے پرچار کے لیے پروڈکشن ہاؤس خرید لیا

الانا حدید کا فلسطینیوں کی جدوجہد پر فلم بنانے کا بھی اعلان
جی جی حدید کی بہن نے فلسطینوں کی جدوجہد آزادی کے پرچار کے لیے پروڈکشن ہاؤس خرید لیا

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2024

معروف ماڈل جی جی اور بیلا حدید کی بہن و معروف فیشن ڈیزائنر الانا حدید نے فلسطینوں کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الانا حدید نے فلسطین کی زیر ملکیت آزاد فلموں کی تقسیم، پرڈکشن اور فنانسنگ کے حوالے سے واٹر میلون نامی پروڈکشن ہاؤس خرید لیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے فلسطین کی ثقافت اور تحریک کو روشناس کرایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اس پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے والڈ آف نامی ایک ڈاکیومنٹری بنائی جارہی ہے جس میں فلسطینیوں کے زیر انتظام برطانیہ میں قائم ہوٹل کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ فلم والڈ آف ہوٹل کے ارد گرد رہنے والے فلسطینیوں کی زندگیوں پر مبنی ہوگی اور اس میں احتجاج کی ایک شکل کے طور پر تخلیقی مزاحمت کی اہمیت پر بات کی جائے گی۔

الانا حدید نے کہا کہ "ہمارا مقصد تخلیقی مزاحمت کے لیے جدوجہد کی لیے اٹھنے والی آوازوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہماری فلموں کی ریلیز کے ذریعے، ہمارا مقصد دنیا بھر کے ناظرین کو ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے تعلیم دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔"

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!