جوا کھیلنے والی ایپس کو فروغ دینے کا الزام، مزید چار یوٹیوبرز کیخلاف گھیرا تنگ

جوا کھیلنے والی ایپس کو فروغ دینے کا الزام، مزید چار یوٹیوبرز کیخلاف گھیرا تنگ

این سی سی اے نے چار یوٹیوبرز کو دو ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
جوا کھیلنے والی ایپس کو فروغ دینے کا الزام، مزید چار یوٹیوبرز کیخلاف گھیرا تنگ

ویب ڈیسک

|

30 Aug 2025

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے بعد آن لائن ٹریڈنگ اور جوا کھیلنے والی ایپس کو فروغ دینے کے الزام میں مزید چار انفلوئنسرز کو طلب کرلیا۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اتھارٹی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن ٹریڈنگ اور جوا کھیلنے والی ایپس کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے 4 یوٹیوبرز کو طلب کرلیا ہے۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے اقرا کنول، مدثر حسن، حسنین شاہ، انس علی دو ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یوٹیوبرز پر آن لائن ٹریڈنگ اور جوا کھیلنے والی ایپس کو فروغ دینے کا الزام ہے اور وہ سماجی رابطوں کی سائٹس پر عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

این سی سی اے کے مطابق عوام کو غیر قانونی ایپس استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!