8 hours ago
ہانیہ عامر اقوام متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر مقرر
ہانیہ خواتین کے حقوق، برابری اور بااختیاری کے لیے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی

Webdesk
|
17 Oct 2025
اسلام آباد: اقوامِ متحدہ پاکستان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔
تنظیم کے مطابق ہانیہ خواتین کے حقوق، برابری اور بااختیاری کے لیے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
ہانیہ نے خواتین کے لیے برابری اور انہیں با اختیار بنانے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہانیہ عامر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران طبیعت ناساز ہونے کے باعث زیرِ علاج رہیں، تاہم اب وہ صحت یاب ہیں۔
Comments
0 comment