دیپیکا اور رنویر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ؟

دیپیکا اور رنویر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ؟

یہ دعوی بھارتی میڈیا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں قریبی ذرائع کی بنیاد پر کیا ہے
دیپیکا اور رنویر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ؟

Webdesk

|

20 Feb 2024

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی دپیکا اور رنویر کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، یہ دعویٰ پیر کے روز بھارتی میڈیا نے کیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’دی ویک‘ کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جَلد متوقع ہے تاہم اداکار جوڑی نے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی بلکہ مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

اُدھر یہ بھی قیاس کیا جارہا ہے کہ بافٹا کے ریڈ کارپٹ میں دپیکا سفید رنگ کی ساڑھی پہن کر آئیں اور وہ گاہے گاہے اپنی ساڑھی ٹھیک کر کے جسم چھپانے کی کوشش کررہی تھیں، جس کی وجہ سے اس بات نے جنم لیا ہے۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے چند سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کی تھی، اس جوڑی کی شادی نومبر 2018ء میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!