ڈکی بھائی کا اہلیہ کو 15 لاکھ روپے مالیت کے بیگ کا تحفہ

ڈکی بھائی کا اہلیہ کو 15 لاکھ روپے مالیت کے بیگ کا تحفہ

سوشل میڈیا صارفین کی ڈکی بھائی پر شدید تنقید
ڈکی بھائی کا اہلیہ کو 15 لاکھ روپے مالیت کے بیگ کا تحفہ

Webdesk

|

6 Feb 2024

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف (ڈکی بھائی) نے اپنی اہلیہ عروب جتوئی کو ان کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر مہنگا ترین بیگ تحفے میں دیا ہے۔

ڈکی بھائی نے وی لاگ میں بتایا کہ اس بیگ کی قیمت 17 ہزار 500 درہم اس کی قیمت ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا چودہ لاکھ رپے بنتی ہے جبکہ وی لاگر نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کرنسی میں اس کی مالیت 15 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ڈکی بھائی نے معروف برینڈ سے یہ بیگ خریدار اور ابھی اہلیہ کو تحفے میں دیا، جس کی انہوں نے مکمل ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو آنے کے بعد صارفین نے ڈکی بھائی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ ایسی تمام ایپس یا لوگوں پر پابندی ہونی چاہیے جو لاکھوں روپے کی خودنمائی کر کے دوسروں کو احساس کمتری میں مبتلا کرتے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’’انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایسے تھیلوں پر خرچ کرنا کوئی اچھا خیال نہیں ہے۔ اتنے مہنگے برانڈز پر اپنا سارا پیسہ خرچ کرنا مشکل لگتا ہے‘‘۔

ایک پرستار نے اظہار کیا کہ ’’اسے اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے، فلسطین میں لوگ مر رہے ہیں، اور وہ ایسے برانڈز خرید رہا ہے جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں‘‘۔

ایک مداح نے طنزیہ طنزیہ انداز میں کہا، "اس نے سوچا ہوگا، 'میں اپنی بیوی کے ذریعے بہت پیسہ کماتا ہوں؛ مجھے اس پر بھی تھوڑا سا خرچ کرنا چاہئے۔"

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’اپنے وی لاگ میں مہنگا بیگ دکھا کر اسے یوٹیوب کی کمائی کی صورت میں اس کی رقم واپس مل جائے گی‘۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!