دعا زہرہ نے تعلیمی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی

دعا زہرہ نے تعلیمی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی

والد مہدی علی کاظمی نے دعا زہرہ کی کامیابی سے متعلق بتا کر خوشی کا اظہار کیا
دعا زہرہ نے تعلیمی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی

Webdesk

|

5 Apr 2024

ایک برس قبل عدالتی حکم پر والدین کی تحویل میں جانے والی بچی اب بھرپور انداز سے زندگی گزار رہی ہے۔

دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے سوشل میڈیا پر ایک خوشی کی خبر شیئر کی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دعا اپنی زندگی میں کس حد تک واپس آگئی ہے۔

ملیر گولڈن ٹاؤن کی رہائشی بچی دعا کی تعلیم بھرپور انداز سے جاری ہے جس کا ثبوت اس کا سالانہ امتحان کا نتیجہ ہے۔

مہدی کاظمی نے دعا کی رپورٹ کارڈ شیئر کی جس کے مطابق بچی نے آٹھویں گریڈ کے امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔

مہدی کاظمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جبران ناصر، تمام وکلا اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی اسکول ٹیچر اور پرنسپل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون کی بدولت دعا نہ صرف اپنی زندگی میں واپس آئی بلکہ وہ تعلیمی میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!