عثمان مختار نے کبریٰ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

عثمان مختار نے کبریٰ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

حال ہی میں عثمان مختار نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
عثمان مختار نے کبریٰ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

Webdesk

|

19 Apr 2024

کراچی: معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار نے خوبرو پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

حال ہی میں عثمان مختار نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

عثمان نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے انکے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔

 عثمان مختار کا کہنا تھا کہ میری اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ حیرت انگیز دوستی ہے لیکن میں پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

انہوں نے کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کبریٰ مجھے بہت ٹرول کرتی ہیں، ایک بار وہ ہیڈ سیٹ اور وی آر لے کر آئی اور پہننے کے لیے مجھے دیا جس میں ایک ورچوئل بلڈنگ ٹاپ تھا، جیسے ہی میں نے اسے پہنا تو فوراً ہی کبریٰ نے مجھے تختے پر بھیجا اور پھردھکا دے دیا۔

چونکہ مجھے اونچائی سے ڈر لگتا ہے تو مجھے ایسا لگا کہ میں حقیقت میں اونچائی سے گر رہا ہوں، اس دوران وہ مسلسل میری ویڈیو بناتی رہیں اور مجھے میری سالگرہ پر بھیج کر ٹرول کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کبریٰ میری بہت اچھی دوست ہیں لیکن میں انکے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!