عاطف اسلم نے بیٹی حلیمہ کی پہلی جھلک دکھادی

عاطف اسلم نے بیٹی حلیمہ کی پہلی جھلک دکھادی

عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ سارہ نے 23 مارچ 2023 کو اپنے تیسرے بچے اور پہلی بیٹی کا استقبال کیا۔
عاطف اسلم نے بیٹی حلیمہ کی پہلی جھلک دکھادی

Webdesk

|

23 Mar 2024

پاکستان کے سٹار گلوکار عاطف اسلم نے اپنی بیٹی حلیمہ کو اپنے مداحوں سے باضابطہ طور پر متعارف کروانے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

عاطف نے اتنے عرصے اپنی بچی کی تصاویر کسی کو بھی نہیں دکھائی تھی، مگر اب عاطف اسلم نے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دکھادی ہے، کیونکہ ان کی بیٹی ایک سال کی ہوگئی ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا۔''بابا نے شہزادی کا جوتا اپنی جیب میں رکھا ہے، جب حلیمہ کو چاہئے ہوگا بتادینا! سالگرہ مبارک''

عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ سارہ نے 23 مارچ 2023 کو اپنے تیسرے بچے اور پہلی بیٹی کا استقبال کیا۔

جوڑے نے 2013 میں شادی کی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ ان کا بڑا بیٹا احد 2014 میں اور چھوٹا 2019 میں پیدا ہوا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!