عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو ز کی زد میں آگئے

عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو ز کی زد میں آگئے

بھارت کے انتخابات میں ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جعلی ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو ز کی زد میں آگئے

Webdesk

|

25 Apr 2024

ممبئی: بھارت میں انتخابات کے دوران بالی وڈ اداکار عامر خان کے بعد رنویر سنگھ بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بنائی گئی جعلی ویڈیوز کی زد میں آگئے۔

بھارت کے انتخابات میں ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جعلی ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عامر خان اور رنویر سنگھ کی جعلی ویڈیوز میں ووٹروں کو کہا گیا کہ وہ مودی کو ووٹ نہ دیں، ویڈیوز میں اداکاروں کو موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔

بعد ازاں ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹادی گئی ہیں۔دوسری جانب عامر خان اور رنویرسنگھ نے ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی ہیں۔

رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مداح اس قسم کی ڈیپ فیک ویڈیوز سے بچیں۔

اس سے قبل بھارتی انتخابات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ہی مشہور اور معروف آنجہانی سیاست دان اپنی جماعتوں کی حمایت میں سامنے آگئے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!