ایم ڈی کیٹ کا پرچہ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

ایم ڈی کیٹ کا پرچہ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

سیلابی صورت حال کیوجہ سے تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے
ایم ڈی کیٹ کا پرچہ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2025

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک میں سیلاب کی صورتحال کے باعث میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

امتحان، جو پہلے 5 اکتوبر 2025 کو ہونا تھا، اب اتوار 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوگا۔

کونسل کے مطابق یہ فیصلہ چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا تاکہ طلبہ کے مفاد کو محفوظ بنایا جاسکے اور سب کو مساوی تعلیمی مواقع میسر آئیں۔

اعلان وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر کیا گیا۔

وزیرِ صحت نے اس فیصلے کو طلبہ کے وسیع تر مفاد میں قرار دیا اور کہا کہ حکومت مشکل حالات میں بھی نوجوانوں کے مستقبل کو ترجیح دے رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!