کراچی میں 78 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص

کراچی میں 78 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں 78 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص

Webdesk

|

13 Jul 2026

کراچی: سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت کراچی کے کلثوم بائی والیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دی گئی کہ اسپتال میں اب تک 78 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہو چکی ہے۔

مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جہاں بھی غفلت یا بدانتظامی ثابت ہوئی، ذمہ داروں کا بلاامتیاز احتساب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی زندگیاں انتہائی قیمتی ہیں، اس لیے طبی اصولوں کی خلاف ورزی یا کسی بھی قسم کی کوتاہی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کلثوم بائی والیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کے مریض بچوں کے علاج کی سہولیات فعال ہیں جبکہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے لیے خصوصی آئسولیشن وارڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی میرٹ پر اور بلا تاخیر مکمل کی جائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!