9 hours ago
مسجد الحرام کے مؤذن انتقال کرگئے
انتقال کی خبر پر سیکڑوں مسلمان افسردہ ہوگئے
ویب ڈیسک
|
21 Sep 2026
مسجد الحرام کے معروف مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے، ان کے انتقال پر حرمین شریفین سے عقیدت رکھنے والے افراد کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حرمین شریفین کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر بھی جاری کی گئی، جس کے ساتھ بتایا گیا کہ وہ بعض اوقات مسجد الحرام کی مکبریہ میں کئی کئی دن عبادت میں مصروف رہتے تھے۔
بیان کے مطابق شیخ ابراہیم المدنی خصوصاً رات کے آخری پہر میں عبادت اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے میں وقت گزارتے تھے۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر حرمین شریفین سے عقیدت رکھنے والے افراد کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment