پاکستان میں 21 ستمبر کو سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے
Webdesk
|
21 Sep 2026
کراچی: پاکستان میں 21 ستمبر کو سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے سستا ہوا ہے. ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیر کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2 ہزار 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 315 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں سونے کی قیمت 27 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 350 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔
Comments
0 comment