1 hour ago
کراچی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا معمہ حل
گھر کے ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Webdesk
|
18 Oct 2026
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا معمہ حل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گھر کے ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ ڈکیتی نہیں بلکہ خاندانی تنازع تھا، خاتون نے اپنے ڈرائیور کے ذریعے مبینہ ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Comments
0 comment