11 hours ago
روبی انعم نے وائرل ہونے کے لیے کیا کیا ؟ اسما عباس نے بتادیا

Webdesk
|
9 Sep 2025
کراچی: اداکارہ اسما عباس نے اسٹیج اداکارہ و رقاصہ روبی انعم کی جانب سے بشری انصاری پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے وائرل ہونے کیلئے ایسا کیا۔
روبی انعم نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ بشری انصاری پر ولاگز سوٹ نہیں کرتے اور انہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے کہ وہ اس عمر میں کام کر رہی ہیں، کیونکہ وہ ہماری ماں سے بھی بڑی ہیں۔
انہوں نے مبہم انداز میں اسما عباس کی بھی عمر پر تنقید کی تھی، بعد ازاں روبی انعم نے بشری انصاری سے معافی بھی مانگ تھی۔اب ان کے بیان پر اسما عباس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے بیانات پر کوئی رد عمل نہیں دیتیں۔
اسما عباس نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکے کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بشری انصاری ہمیشہ لاہور کے تھیٹر اداکاروں کی تعریفیں کرتی رہی ہیں، وہ خود کراچی والی ہوچکی ہیں لیکن وہ لاہوریوں کی تعریفیں کرتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیکن لاہور کے تھیٹر اداکار اچھا رویہ اختیار نہیں کرتے، تاہم بعض لوگ تو ایسے ہیں جو وہ ان پر اور بشری انصاری پر جان بھی قربان کرنے کو تیار ہوتے ہیں، ہر وقت آپا آپا کہتے رہتے ہیں۔
اسما عباس نے مزاحیہ انداز میں روبی انعم کا نام لیے بغیر شکوہ کیا کہ انہوں نے انہیں بھی عمر کا طعنہ دیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں روبی انعم نے وائرل ہونے کے لیے مذکورہ بات کی۔
انہوں نے روبی انعم کا نام لیے بغیر کہا کہ بہت سارے لوگ کئی سال سے کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن انہیں شہرت نہیں ملتی، وہ جہاں پہنچنا چاہتے ہیں، وہاں پہنچ نہیں پاتے، اس لیے وہ شاید انہوں نے وائرل ہونے کے لیے ایسی بات کی تاکہ وہ مشہور ہوجائیں۔
Comments
0 comment