5 hours ago
معروف پنجابی اداکار و کامیڈین انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
|
22 Aug 2025
مشہور پنجابی اداکار اور کامیڈین جسوندر بھلا 65 سال کی عمر میں جمعہ کی صبح موہالی، پنجاب کے فورٹس ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
رپورٹس کے مطابق، ان کی آخری رسومات ہفتے کو بلونگی میں ادا کی جائیں گی، جس میں پنجابی فلم انڈسٹری سے ان کے متعدد ساتھیوں کی شرکت متوقع ہے۔
بھلا نے تقریباً تین دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں جسوندر نے ایک منفرد مقام بنایا۔ وہ اپنی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے گھر گھر میں مشہور ہوئے، خاص طور پر فلموں جیسے کہ 'دلہ بھٹی'، 'جٹ اینڈ جولیٹ'، 'سردار جی'، اور 'کیری آن جٹا' سیریز میں۔
ان کا 'کیری آن جٹا' فلموں میں ایڈووکیٹ ڈھلوں کا کردار اور ان کے یادگار جملے پنجابی سنیما میں امر کر گئے۔
انہوں نے جسپال بھٹی کی ہندی کامیڈی فلم 'ماحول ٹھیک ہے' (1999) میں بھی کام کیا۔
ان کی آخری فلم 2024 میں ریلیز ہونے والی 'شند شند نو پاپا' تھی، جس میں وہ گپی گریوال اور حنا خان کے ساتھ نظر آئے تھے۔
بھلا کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ پرم دیپ، جو چندی گڑھ میں فائن آرٹس کی ٹیچر ہیں، اور ان کے بیٹے پکھراج بھلا شامل ہیں، جو خود بھی اداکاری کے شعبے میں ہیں۔ پکھراج نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے میوزک ویڈیوز اور فلموں میں کام کیا، اور 2013 کی فلم 'اسٹوپڈ 7' میں اپنے والد کے ساتھ بھی اسکرین شیئر کی۔
Comments
0 comment