بس اونرز ایسوسی ایشن بھی ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی

بس اونرز ایسوسی ایشن بھی ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی

درخواست کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشن میں غیر معمولی جرمانے عائد کیے گئے ہیں، پہلے چالان پر دو لاکھ روپے، جبکہ دوسرے چالان پر تین لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے
بس اونرز ایسوسی ایشن بھی ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

7 Nov 2025

کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن نے ای چالان سسٹم اور بھاری جرمانوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔

درخواست ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ منصف جان گجر کے توسط سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ای چالان سسٹم غیر قانونی، غیر منصفانہ اور عوام دشمن اقدام ہے۔

درخواست کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشن میں غیر معمولی جرمانے عائد کیے گئے ہیں، پہلے چالان پر دو لاکھ روپے، جبکہ دوسرے چالان پر تین لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح بس کی چھت پر مسافر بٹھانے پر 15 ہزار اور ہیلمٹ نہ پہننے پر موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان جرمانوں کا قانونی جواز نہیں بنتا اور یہ ٹرانسپورٹ سیکٹر پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ای چالان اور بھاری جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس آئینی درخواست کی سماعت 10 نومبر کو ریگولر بینچ کے روبرو مقرر کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!