11 hours ago
معروف ادیبہ، ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی 10 ویں برسی
فاطمہ ثریا بجیا 10فروری 2016کو جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔
Webdesk
|
8 Feb 2026
لاہور: معروف ادیبہ،ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی 10 ویں برسی ( منگل) 10 فروری کو منائی جائے گی۔
فاطمہ ثریا بجیا 1930 کو بھارتی شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں اورتقسیم ہند کے بعدخاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئیں۔انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کیلئے لاتعداد ڈرامے لکھے جبکہ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ادبی خدمات پر انہیں1997 میں تمغہ حسن کارکردگی اور2012 میں ہلال امتیاز جبکہ جاپان سمیت لاتعداد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
فاطمہ ثریا بجیا 10فروری 2016کو جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔
Comments
0 comment