کنسرٹ میں میرب کی شرکت، ویڈیو وائرل ہونے پر عاصم اظہر کا شدید ردعمل

کنسرٹ میں میرب کی شرکت، ویڈیو وائرل ہونے پر عاصم اظہر کا شدید ردعمل

گلوکار نے سوشل میڈیا پر موجود انٹرٹینمنٹ پیجز کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے
کنسرٹ میں میرب کی شرکت، ویڈیو وائرل ہونے پر عاصم اظہر کا شدید ردعمل

ویب ڈیسک

|

12 Nov 2025

معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی سابق منگیتر میرب علی کے ان کے حالیہ کنسرٹ میں شرکت سے متعلق پھیلنے والی خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پیجز کو خبر شائع کرنے سے پہلے تصدیق کرنی چاہیے۔

عاصم اظہر، جو حال ہی میں اپنے ڈیبیو سولو البم کی ریلیز کے باعث خبروں میں ہیں، جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی کے بھی چرچے ہیں۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت دی کہ گردش کرنے والی ویڈیوز پرانے کنسرٹ کی ہیں، جنہیں غلط تاثر کے ساتھ دوبارہ پھیلایا جا رہا ہے۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ "میں چند انٹرٹینمنٹ پیجز سے کہنا چاہتا ہوں کہ عوام کو گمراہ کرنے سے گریز کریں۔ صحافت کے نام پر ایسی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی توقع نہیں تھی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "براہ کرم پرانی ویڈیوز کو بغیر سیاق و سباق کے شیئر نہ کریں، تھوڑی تحقیق کرلیا کریں۔"

عاصم اظہر نے زور دیا کہ تفریحی پیجز اور میڈیا پلیٹ فارمز کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے، کیونکہ لاکھوں لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ایسی پلیٹ فارمز پر درست معلومات اور مکمل تناظر کے ساتھ خبریں پیش کی جانی چاہئیں تاکہ عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔"

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!