حمیرا اصغر کیس بند، حتمی میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

حمیرا اصغر کیس بند، حتمی میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اداکارہ کی فلیٹ سے کئی روز پرانی گلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی
حمیرا اصغر کیس بند، حتمی میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

ویب ڈیسک

|

10 Sep 2025

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی حتمی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جبکہ پولیس نے کیس کو بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ جس کے مطابق اداکارہ کے کپڑوں ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے دھبوں کے نشانات تھے۔

رپورٹ کے مطابق خون کے دھبے سے ناکافی انسانی ڈی این اے ملا جبکہ حمیرا کی لاش بھی مکمل نہیں تھی ، صرف ہڈیاں تھیں اور یہ سہی سلامت تھیں تاہم جسمانی اعضا نہیں ملے جس کی وجہ سے موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ  بلڈ اور ڈی این اے کے حوالے سے کوئی ڈیٹا بینک موجود نہیں، اگر ایسے کوئی شواہد سامنے آتے تو  کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ممکن تھی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!