اہلیہ کے سنگین الزامات اور عدالت جانے پر گووندا کا حیران کن بیان

اہلیہ کے سنگین الزامات اور عدالت جانے پر گووندا کا حیران کن بیان

گوندا کے میڈیا مینیجر نے بیان جاری کردیا
اہلیہ کے سنگین الزامات اور عدالت جانے پر گووندا کا حیران کن بیان

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2025

شوہر پر سنگین الزامات عائد کرنے اور عدالت جانے کے باوجود معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کی ٹیم نے طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی ٹیم نے ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا اور اداکار گوندا نے طلاق کی خبروں کی تردید کی ہے۔

میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں میں کہا گیا تھا کہ 34 سالہ شادی کے بعد یہ جوڑا علیحدگی اختیار کرنے جا رہا ہے۔

گووندا کے مینیجر نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض افواہیں ہیں اور ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر جوڑے میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور لوگ پرانے مسائل کو دوبارہ اٹھا کر پیش کر رہے ہیں۔

ٹیم نے واضح کیا کہ نہ تو گووندا اور نہ ہی سنیتا عدالت میں طلاق کے لیے گئے ہیں۔ فی الحال یہ جوڑا اپنے بچوں کی شادی اور کیریئر پر توجہ دے رہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!