علی ظفر کا عطا اللہ عیسی خیلوی کے ساتھ سرائیکی گانا ریلیز

علی ظفر کا عطا اللہ عیسی خیلوی کے ساتھ سرائیکی گانا ریلیز

علی ظفر نے عطا اللہ خان کو لیجنڈری گلوکار قرار دے دیا
علی ظفر کا عطا اللہ عیسی خیلوی کے ساتھ سرائیکی گانا ریلیز

Webdesk

|

11 Apr 2024

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ اپنا پہلا سرائیکی گانا ریلیز کردیا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

علی ظفر نے اس گانے کو ’بالو بتیاں‘ کا نام دیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو سرائیکی کا لیجنڈ گلوکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرائیکی زبان میں گانا گا کر اس کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا اعزاز صرف عطا اللہ کے پاس ہے اور کوئی دوسرا یہ کام نہیں کرسکتا۔

گلوکار نے عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو راک اسٹار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے سات زبانوں میں 50 ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے اور سب سے زیادہ آڈیو البمز ریلیز کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، یہ ریکارڈ 1994 میں قائم کیا گیا تھا‘۔

 

BALO BATIYAN - Ali Zafar X Atta Ullah Khan Esakhelvi

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!