2 غیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوانوں سے نکاح کرلیا

2 غیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوانوں سے نکاح کرلیا

جاپان اور بلغاریہ سے مسلمان بن کر خواتین پنجاب کے علاقے کوٹ ادو پہنچی گئیں
2 غیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوانوں سے نکاح کرلیا

ویب ڈیسک

|

11 Nov 2025

کوٹ ادو کے نواحی علاقے سنانواں میں دو غیر ملکی خواتین نے پاکستانی نوجوانوں سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی خواتین شادی کے لیے پاکستان پہنچیں، جہاں انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد مقامی نوجوانوں سے نکاح کیا۔

بلغاریہ سے آنے والی اسٹیفانُوا نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مریم رکھا اور پاکستانی شہری عدنان گورمانی سے نکاح کیا، جب کہ جاپانی خاتون ایشی موتو آکی نے شعیب گشکوری سے شادی کے بعد اسلامی نام دعا فاطمہ اختیار کیا۔

دونوں خواتین نے مدرسہ جامعہ انوارالاسلام، کوٹ ادو میں اسلام قبول کیا، اور اسی مدرسے میں ان کا شرعی نکاح بھی انجام پایا۔

ذرائع کے مطابق نکاح کے بعد دونوں خواتین ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے عارضی طور پر اپنے اپنے ممالک واپس روانہ ہوگئیں۔ وکیل کے مطابق مطلوبہ دستاویزات مکمل ہونے پر ان کے نکاح کو باضابطہ طور پر رجسٹر کرایا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!