27 ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سینیٹ رکنیت سے مستعفی

27 ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سینیٹ رکنیت سے مستعفی

26 ویں آئینی ترمیم کے وقت میرے گھر کے10 افراد اٹھائے گئے
27 ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سینیٹ رکنیت سے مستعفی

Webdesk

|

10 Nov 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت میرے گھر کے10  افراد اٹھائے گئے مگر پارٹی نے کچھ نہیں کیا، آج جنرل عاصم منیر کو ووٹ دینے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح ہم سب کے لیے قابل فخر ہے،صدر ٹرمپ نے جتنی عزت ہمارے فیلڈ مارشل کو دی کسی صدر اور وزیراعظم کو نہیں دی۔

سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ یہی ہاؤس ہوگا، پہلے یہی کام فروغ نسیم کرتے تھے اب آپ کررہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی تو یہی کام بیرسٹر علی ظفر کریں گے۔سیف اللہ ابڑو نے کہا میں آج سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!