صدر مملکت یا کسی کا تاحیات استثنی غیر شرعی ہے، مفتی تقی عثمانی

صدر مملکت یا کسی کا تاحیات استثنی غیر شرعی ہے، مفتی تقی عثمانی

اراکین پارلیمنٹ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں، خلفائے راشدین کی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں، پیغام
صدر مملکت یا کسی کا تاحیات استثنی غیر شرعی ہے، مفتی تقی عثمانی

ویب ڈیسک

|

10 Nov 2025

مفتی اعظم پاکستان اور معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے 27ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر مملکت اور دیگر کو دیے جانے والے تاحیات استثنیٰ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہیے وہ کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں، ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تاحیات استثنیٰ ملک کے لئے نہایت شرمناک ہوگا، اللہ تعالیٰ ملک کو اس بے عزتی سے بچائیں آمین۔ انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان سے دردمندانہ درخواست ہے کہ وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!