6 hours ago
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔
Webdesk
|
12 Oct 2026
تہران: سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسے کم کرنے کی کوششوں پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران، سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان یہ رابطہ اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment