شردھا کپور کی شادی، بھائی نے حقیقت آشکار کردی

شردھا کپور کی شادی، بھائی نے حقیقت آشکار کردی

ادے پور ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے
شردھا کپور کی شادی، بھائی نے حقیقت آشکار کردی

Webdesk

|

15 Jan 2026

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری معروف اداکارہ شردھا کپور کی ان کے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ ادے پور میں شادی کی افواہوں پر ان کے بھائی سدھانتھ کپور نے حقیقت آشکار کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افواہیں گرم ہیں کہ معروف اداکارہ شردھا کپور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ بھارتی ریاست راجھستان کے سیاحتی شہر ادے پور میں ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کرنے والی ہیں۔

ادے پور ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے، جہاں بھارت کے ارب پتی شخصیات کے علاوہ نامور بالی ووڈ ستارے بھی شادیاں کرچکے ہیں جن میں وکی کوشال اور کترینہ کیف کی شادی بھی شامل ہے۔

تاہم شردھا کی شادی ان کے مداحوں کی طرح ان کے خاندان کے لیے بھی اتنی ہی حیران کن ہے، حال ہی میں ان کے بھائی سدھانتھ کپور نے انسٹاگرام پر یہ رپورٹس دیکھیں اور حیرانگی کا اظہار کیا۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑگئیں جب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعوی کیا گیا کہ اداکارہ ادے پور میں ہیریٹیج اسٹائل شادی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

شردھا کے بھائی سدھانتھ کپور نے کمنٹس میں حقیقت واضح کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو میرے لیے بھی ایک خبر ہے اور ساتھ ہی ہنستے ہوئے ایموجی بھی شیئر کردیئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!