پی ایس ایل11 میں حیدرآباد کی قیادت کیلئے بے چین ہوں، مارنوس لبوشین

پی ایس ایل11 میں حیدرآباد کی قیادت کیلئے بے چین ہوں، مارنوس لبوشین

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا
پی ایس ایل11  میں حیدرآباد کی قیادت کیلئے بے چین ہوں، مارنوس لبوشین

Webdesk

|

20 Mar 2026

حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنوس لبوشین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کیلئے  بے چین ہوں۔

مارنوس لبوشین نے اپنے ایک بیان میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن11 میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بیتاب ہوں۔

مارنوس لبوشین نے مزید کہا کہ حیدرآباد ٹیم کو جوائن کرنے کا منتظر ہوں، حیدرآباد کے فینز آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تو ہوجائے ہوجمالو کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا اور پی ایس ایل کے نئے سیزن کا آفیشل اینتھم چاند رات پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!