نماز سب سے پہلے“ ثانیہ مرزا کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر مقبول

نماز سب سے پہلے“ ثانیہ مرزا کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر مقبول

انہوں نے شرکا سے کئی دیگر باتیں بھی کیں وہیں ایک دینی پیغام بھی دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔
نماز سب سے پہلے“ ثانیہ مرزا کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر مقبول

Webdesk

|

4 Apr 2024

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ماہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کو سب سے پہلے نماز کو ترجیح دینے کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا جو سوشل میڈیا اور عوامی تقریبات میں بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں حیدرآباد دکن کے رمضان ایکسپو ”دعوت رمضان“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شرکا سے کئی دیگر باتیں بھی کیں وہیں ایک دینی پیغام بھی دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ رمضان کا مزا اپنی جگہ لیکن نماز سب سے پہلے، عبادات اور تراویح ادا کریں اس کے بعد یہاں آئیں جب کہ یہاں تہجد کی نماز پڑھنے کا بھی انتظام ہے۔

مختلف سوشل میڈیا ایپس پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں ثانیہ مرزا کی جانب سے نماز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی ادائیگی کی تلقین کیجارہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!