مصر کی مشہور ٹک ٹاکر یاسمین لڑکا نکلا

مصر کی مشہور ٹک ٹاکر یاسمین لڑکا نکلا

مصر میں یاسمین کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر درحقیقت 18 سالہ طالب علم نکلا۔
مصر کی مشہور ٹک ٹاکر یاسمین لڑکا نکلا

Webdesk

|

20 Aug 2025

قاہرہ: مصر میں  یاسمین  کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر درحقیقت 18 سالہ طالب علم نکلا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں یاسمین نامی ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز کے سبب مشہور تھی تاہم حال ہی میں انکشاف ہوا کہ یاسمین نامی  بظاہر  ٹک ٹاک  خاتون دراصل 18 سالہ مرد طالب علم ہے جو لڑکی کے بھیس میں ویڈیوز پوسٹ کرکے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا۔

مصری حکام کے مطابق مقامی پولیس کو  یاسمین نامی ٹک ٹاک اکانٹ سے متعلق   غیر اخلاقی  ویڈیوز پوسٹ کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اور انہی شکایتوں کی صورت پولیس نے یاسمین کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس تفتیش کے دوران  یاسمین نامی ٹک ٹاکر  کی اصل شناخت   عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ٹک ٹاکر نے  پولیس کے سامنے اعتراف کیاکہ اس نے پیسے کمانے، اشتہارات کے حصول اور ویوز بڑھانے کیلئے عورت کے بھیس میں ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔

پولیس نے عبد الرحمان کے خلاف ظاہری شخصیت کی تبدیلی،  عوامی اخلاقیات کے خلاف مواد شائع کرنے کا  مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کے فون اور آن لائن اکانٹس ضبط کرلیے تاہم عبد الرحمان کو  4 روز بعد  5ہزار مصری پانڈ کی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!