بستر کی چادر کتنے دن میں تبدیل کرنا ضروری ہے؟

بستر کی چادر کتنے دن میں تبدیل کرنا ضروری ہے؟

نئی چادر کو دھو کر بچھانا بھی انتہائی ضروری ہے
بستر کی چادر کتنے دن میں تبدیل کرنا ضروری ہے؟

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2024

بستر پر تقریبا ہر شخص ہی چادر بچھاتا ہے جس سے صفائی ستھرائی اور خوبصورتی نظر آتی ہے۔

مگر کیاں آپ جانتے ہیں کہ بستر یا بیڈ پر بچھائی جانے والی چادر کو کتنے دن میں تبدیل کرنا ضروری ہے؟

عام طور پر بستر پر بچھنے والی چادر گندی ہونے کی صورت میں ہی تبدیل کی جاتی ہے اور اس میں بعض اوقات تو پندرہ دن بھی لگ جاتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ عام طور پر بیڈ شیٹ کو 18 سے 24 ماہ کے درمیان تبدیل کرلینا چاہیے تاکہ صحت اور طبیعت دونوں اچھی رہیں۔  صفائی کے کام سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی شیٹ کو بچھانے سے پہلے بھی دھونا ضروری ہے۔

اس کی وجوہات کچھ یوں بیان کی گئیں ہیں کہ جن فیکٹریوں میں یہ چادریں تیار کی جاتی ہیں وہاں عام طور پر صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھا جاتا، جس کی وجہ سے کپڑے میں کیمیکلم مٹی یا کیڑے ہوسکتے ہیں۔ اس لیے اس کو پہلے دھونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر نئی چادر میں کٹھمل آجائے تو دھونے سے وہ پہلے ہی مرجاتا ہے بصورت دیگر اگر چادر ایسی بچھا لی جائے تو پھر وہ سارے گھر میں پھیل سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیٹ شیٹ کی رنگائی اور تیاری میں ایسے کیمیکلز کا استعمال بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے الرجی پھیل سکتی ہے لہذا اس کو دھو کر کیمکل کے اثر کو زائل کرنا بہت ضروری ہے۔

صفائی کے ماہر کا کہنا ہے کہ اگر کسی نئی چادر میں سے کھٹمل مل جائیں تو اُسے دھونے کے بعد تیس منٹ تک 120 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر رکھیں۔ جس کے بعد کھٹمل کی باقیات اگر موجود ہوئیں تو وہ بھی ختم ہوجائیں گی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!