7 hours ago
بارش میں بھیگتی بھاگتی حرا مانی مداحوں کے نشانے پر آگئیں

Webdesk
|
22 Aug 2025
کراچی کی بارش میں نیلی ساڑھی پہنے مزے لیتی، بھیگتی بھاگتی اور نٹ کھٹ ادائیں دکھاتی اداکارہ حرا مانی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی جنہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت پائی، اکثر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی نے نیلی ریشمی ساڑھی میں بارش کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ موسم بتا رہا ہے شرارت کس کی ہے بوندیں بتا رہی ہیں حرارت کس کی ہے،تاہم ان تصاویر اور کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔
صارفین نے کہاکہ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے عوام مشکلات میں مبتلا ہیں جبکہ اداکارہ ایسے وقت میں بولڈ فوٹو شوٹ شیئر کرکے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
کچھ صارفین نے کہا کہ حرا مانی کو ایسے مواد سے گریز کرنا چاہیے جو ان کی شہرت اور نام کو متاثر کرے، ایک صارف نے لکھا کہ خدارا رحم کریں، آپ ایک اسٹار ہیں، یہ تصاویر آپ کی ساکھ خراب کر رہی ہیں۔
دیگر صارفین نے مشورہ دیا کہ وہ دیگر اداکاراں کی طرح شائستہ انداز اپنائیں، باوقار رہیں، بھارت کی نقالی نہ کریں۔ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے آپ بھی کرینہ کپور بننے لگی ہیں۔
Comments
0 comment