تیل سپلائی کو خطرہ! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پھر بڑھ گئی
ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کی بندش نے عالمی سپلائی کے حوالے سے خدشات کو مزید گہرا کردیا ہے
Webdesk
|
16 Sep 2026
تہران: مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سعودی عرب کے اہم تیل انفرااسٹرکچر پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کی بندش نے عالمی سپلائی کے حوالے سے خدشات کو مزید گہرا کردیا ہے جبکہ خلیج میں بحری جہازوں کی آمدورفت معمول پر لانے کی کوششیں بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
منگل کو ابتدائی کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 108.6 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی،امریکی خام تیل کی قیمت 104.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی،اماراتی مربن خام تیل کی 123.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
Comments
0 comment