پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پیٹرول کی قیمت 384 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک

|

15 Sep 2026

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 384 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 4 روپے 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

گزشتہ تقریباً 8 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 25 روپے 57 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 34 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

اس عرصے کے دوران پیٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے سے بڑھ کر 384 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 381 روپے 77 پیسے سے بڑھ کر 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!