سونے کی قیمت میں ساڑھے تین ہزار روپے سے زائد اضافہ

سونے کی قیمت میں ساڑھے تین ہزار روپے سے زائد اضافہ

عالمی مارکیٹ میں بھی 36 ڈالرز کا اضافہ ہوا
سونے کی قیمت میں ساڑھے تین ہزار روپے سے زائد اضافہ

ویب ڈیسک

|

30 Aug 2025

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم ساڑھے تین ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کے بھاؤ میں 36 ڈالزر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 ہزار 447 ڈالرز کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ہفتے کو فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہوا۔ جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3172 بڑھ کر 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!