سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوئی ہے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک

|

28 May 2024

عالمی بلین اور پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 2339ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 240300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 206018 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2400.54روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!