سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے پھر سے بڑھ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے پھر سے بڑھ گئی

فی تولہ کی قیمت 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد ہوگئی
سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے پھر سے بڑھ گئی

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2026

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں صرف ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 117 ڈالر فی اونس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی منڈی میں سونا بڑھ کر 4 ہزار 967 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار رہی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 030 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے کی سطح تک جا پہنچی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 444 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 269 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 381 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 089 روپے ہو گئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!