ظہران ممدانی تمام تر مخالفتوں کے باوجود سرخرو، نیویارک سٹیٹ کے میئر کا الیکشن جیت لیا

ظہران ممدانی تمام تر مخالفتوں کے باوجود سرخرو، نیویارک سٹیٹ کے میئر کا الیکشن جیت لیا

ظہران ممدانی نے 38 فیصد سے زائد لیڈ سے اپنے مضبوط ترین مخالف کو شکست دی، جسے ٹرمپ کی حمایت حاصل تھی
ظہران ممدانی تمام تر مخالفتوں کے باوجود سرخرو، نیویارک سٹیٹ کے میئر کا الیکشن جیت لیا

ویب ڈیسک

|

5 Nov 2025

تمام تر مخالفتوں کے باوجود مسلم سیاستدان ظہران ممدانی نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے میئر کا الیکشن واضح برتری سے جیت لیا۔

نیویارک سٹیٹ کے میئر کے الیکشن میں ظہران ممدانی کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو (آزاد امیدوار) اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا سے تھا، جنہیں سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیویارک کے میئر کے انتخابات میں اس بار 2001 کے بعد سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جہاں 20 لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

ووٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک شہریوں کی بڑی تعداد ووٹ کیلیے پولنگ اسٹیشن میں موجود رہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ اور ایلون مسک نے ظہران کی کھل کر مخالفت کی تاہم عوام نے اسے بھی مسترد کردیا۔

ٹرمپ نے اینڈریو کومو کی حمایت کی تھی، تاہم وہ الیکشن جیتنے میں ناکام رہے۔

فتح ملنے پر ممدانی نے ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے منشور پر عمل درآمد کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھروں اور دفاتر کے کرائے منجمد، پبلک ٹرانسپورٹ مفت کریں گے اور چائلڈ کیئر پروگرام کو مزید وسعت دیں گے۔

ظہران ممدانی فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں کہا تھا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیویارک آئے تو وہ ان کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے وارنٹ پر گرفتاری کرائیں گے۔

واضح رہے کہ1991 میں یوگنڈا میں پیدا ہونے والے ظہران ممدانی کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔ ان کی والدہ میرا نائر ایک معروف فلم ساز ہیں جنہیں آسکر کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے، جبکہ والد محمود ممدانی کولمبیا یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ ظہران کی اہلیہ رما دواجی کا تعلق شام سے ہے اور وہ ایک باصلاحیت آرٹسٹ ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!