وائٹ ہائوس کی سب سے کم عمر پریس سیکرٹری کے ہاں مہمان کی آمد متوقع

وائٹ ہائوس کی سب سے کم عمر پریس سیکرٹری کے ہاں مہمان کی آمد متوقع

28 سالہ کیرولین لیویٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مئی 2026 میں اپنی زندگی کی دوسری خوشی کی منتظر ہیں جو کہ ایک بیٹی ہے۔
وائٹ ہائوس کی سب سے کم عمر پریس سیکرٹری کے ہاں مہمان کی آمد متوقع

Webdesk

|

28 Dec 2025

واشنگٹن : وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ماں بننے کی نعمت دی جو زمین پر جنت ملنے جیسا تجربہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 سالہ کیرولین لیویٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مئی 2026 میں اپنی زندگی کی دوسری خوشی کی منتظر ہیں جو کہ ایک بیٹی ہے۔

کیرولین لیویٹ نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے اور میرے شوہر کے لیے کرسمس کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ میرے شوہر اور میں اپنے خاندان میں ہونے والے اس اضافے پر بے حد خوش ہیں اور اپنے بیٹے کو بڑے بھائی کے روپ میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وائٹ ہاس میں خاندانی اقدار کے حامی ماحول نے انہیں حوصلہ دیا۔

سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاوس میں دوران ملازمت حاملہ ہونے والی پہلی خاتون عہدیدار بن گئی ہیں۔تاہم اس دعوے کی تصدیق یا تردید کسی مستند ذرائع نہیں ہوسکی البتہ یاداشت کی بنیاد پر اسی گمان کو کافی تقویت مل رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!