کراچی میں ہائی الرٹ، حساس مقامات اور اہم عمارات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

کراچی میں ہائی الرٹ، حساس مقامات اور اہم عمارات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے تمام افسران اور اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
کراچی میں ہائی الرٹ، حساس مقامات اور اہم عمارات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

Webdesk

|

27 Feb 2026

کراچی: شہر قائد میں حساس مقامات وخاص عمارات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور اہم گزرگاہوں پر ناکہ بندی کر کے مشکوک افراد کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے تمام افسران اور اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہاکہ شہر بھر میں حساس مقامات اور اہم عمارات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ اہم گزرگاہوں پر ناکہ بندی کر کے مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر فرخ علی نے کہاکہ پولیس کسی بھی اندرونی انتشار یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس وطن عزیز کے دفاع کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کراچی میں 75 سے زائد آبادیوں میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی رپورٹ پرسیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی، آٹھ اہم شاہراہوں پردہشت گردوں کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی ہے۔

خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا دہشتگردوں کا ہدف سی پیک منصوبے، سرکاری عمارتیں، دفاتر اور دیگر حساس مقامات ہیں۔

 کالعدم تنظیموں بی ایل اے، بی ایل ایف سمیت دیگر گروہوں کے اتحاد کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ مجید بریگیڈ، سندھودیش لبریشن اور دیگر تنظیموں سے متعلق بھی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!