7 hours ago
ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سیاسی جماعت کے سربراہ قاتلانہ حملے میں ہلاک، گولی لگنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
11 Sep 2025
امریکی ریاست یوٹاہ میں صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے، حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق چارلی کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں شریک اور اسٹیج پر بیٹھ کر خطاب کررہے تھے کہ ان کی گردن پر گولی ماری گئی۔
حملہ اس قدر اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور تقریب میں بھگڈر مچ گئی، امریکی میڈیا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی چارلی کرک کو 200 یارڈ کے فاصلے سے ایک عمارت سے نشانہ بنایا گیا اور مبینہ طور پر اسنائپر اسلحہ استعمال ہوا ہے۔
چارلی کرک گولی لگنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عظیم اور تاریخی حیثیت رکھنے والے چارلی کرک اب اس دنیا میں نہیں رہے، وہ مجھ سمیت تمام لوگوں کے پسندیدہ شخصیت تھے۔
دوسری جانب ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیق شروع کردی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں درجنوں افراد بھگڈر کی وجہ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھروں کو منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چارلی کرک 'ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے' نامی تنظیم کے بانی بھی تھے، یہ تنظیم 2012 میں قائم کی گئی جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دینا ہے۔
تازہ ترین: امریکی قدامت پسند سیاسی تجزیہ کار چارلی کرک کو ایک ریلی کے دوران گردن میں گولی مار دی گئی ہے۔
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) September 10, 2025
ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا اور جائے وقوعہ پر افرا تفری پھیل گئی۔ چارلی کرک کی حالت اور حملہ آور کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ pic.twitter.com/IUMPoY4CXd
Comments
0 comment