ترکیہ کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 20 ہلاک

ترکیہ کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 20 ہلاک

سی ون 30 آذربائیجان کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا
ترکیہ کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 20 ہلاک

ویب ڈیسک

|

12 Nov 2025

ترکیہ کی فضائیہ کا ایک سی-130 فوجی طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 20 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ترکی وزارتِ دفاع کے مطابق، یہ طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ واپس جا رہا تھا جب پرواز کے کچھ دیر بعد ہی سرحدی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں طیارے کو تیزی سے نیچے آتے اور زمین سے ٹکرانے کے بعد شعلوں میں گھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ "ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں، شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔

وزارتِ دفاع نے کہا کہ حادثے کی جگہ سے لاشوں اور ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے، جب کہ ابتدائی شواہد سے اشارہ ملتا ہے کہ طیارے کو ممکنہ تکنیکی خرابی کا سامنا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!