4 hours ago
اسرائیلی جارحیت کی سلامتی کونسل میں شکایت درج کرا رہے ہیں، لبنان
یہ اسرائیلی کارروائی قرارداد 1701 کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Webdesk
|
13 Oct 2025
بیروت: لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے اعلان کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف شکایت درج کرا رہے ہیں۔
گزشتہ روز اپنے ایکس اکانٹ پر انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر خارجہ یوسف رجی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے المصیلح قصبے میں شہری اور تجارتی تنصیبات کو نشانہ بنانے والی حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بارے میں سلامتی کونسل میں فوری شکایت درج کرانے کو کہا ۔
یہ اسرائیلی کارروائی قرارداد 1701 کی صریح خلاف ورزی اور گزشتہ نومبر میں دشمنی کے خاتمے کے جاری کردہ اعلامیے کے بھی خلاف ہے۔
Comments
0 comment