صمود فلوٹیلا غزہ کے بہت قریب پہنچ گیا، اسرائیل کی کارروائی پر حملے کی تیاری

ویب ڈیسک
|
1 Oct 2025
غزہ کی جانب امداد لے کر جانے والا عالمی صمود فلوٹیلا اب غزہ سے 150 سمندری میل سے بھی کم فاصلے پر ہے، جہاں اسرائیلی فوجی کارروائی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
فلوٹیلا میں شامل 3 ہزار سے زائد عالمی کارکنان نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے اور اسرائیلی محاصرے کو للکارنے نکلے ہیں۔
فلوٹیلا میں شامل ایک پاکستانی کارکن نے اطلاع دی ہے کہ جہاز اب اس ہائی رسک زون میں داخل ہوچکے ہیں جہاں ماضی میں بھی اسرائیل نے فلوٹیلا کو روک کر اشدود اور اشکلون بندرگاہ پر موڑ دیا تھا اور کارکنان کو ملک بدر کردیا گیا تھا۔
جہاز پر سوار ایک کارکن تیآگو ایولے نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ"اشکلون کی بندرگاہ سے ایک بڑا جنگی جہاز ہماری طرف بڑھ رہا ہے جو چند گھنٹوں میں یہاں پہنچ سکتا ہے۔
کارکنان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ آواز بلند کریں اور اسرائیل کو اس انسانی ہمدردی کے مشن میں رکاوٹ ڈالنے سے روکیں۔
رپورٹس کے مطابق اٹلی اور اسپین نے فلوٹیلا کو ممکنہ حملوں سے بچانے کے لیے بحری جہاز تعینات کیے ہیں جبکہ ایک ترک ڈرون بھی علاقے کی فضائی نگرانی کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے فلوٹیلا کو "حماس کے لیے امدادی چینل" قرار دے کر کارکنان کو دہشتگرد اور ان کا سہولت کار قرار دی
ا ہے۔
Comments
0 comment