قطر ، راس لفان گیس کمپلیکس دھماکے میں 13 افراد ہلاک، 66 زخمی

قطر ، راس لفان گیس کمپلیکس دھماکے میں 13 افراد ہلاک، 66 زخمی

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہے۔
قطر ، راس لفان گیس کمپلیکس دھماکے میں 13 افراد ہلاک، 66 زخمی

Webdesk

|

22 Jun 2026

دوحہ: قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبی نے کہا ہے کہ راس لفان گیس کمپلیکس دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوئے ہیں۔

دوحہ سے عرب میڈیا کے مطابق قطر کے وزیر توانائی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہے۔

قطری وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں قطری، پاکستانی، بھارتی، نیپالی، بنگلادیشی، کینیا، تنزانیہ، گنی اور نائجیریا کے شہری شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

سعد الکعبی نے کہا راس لفان میں پیش آنے والا واقعہ حادثہ تھا، یہ جارحیت یا تخریب کاری نہیں تھی۔

انھوں نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں برآمدات یا ملکی ضروریات متاثر نہیں ہوں گی، قطر کے پاس گھریلو استعمال کے لییگیس کے کافی ذخائر ہیں۔

قطری وزیر توانائی کے مطابق حادثے کے باعث ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!