پاکستانی طالبا نے نمبر کم دینے پر برطانیہ میں یونیورسٹی پر مقدمہ کردیا
Webdesk
|
5 Jan 2026
برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد طالبہ نے لندن اسکول آف اکنامکس (ایل ایس ای) کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
طالبہ کا مؤقف ہے کہ امتحانی جانچ میں ہونے والی غلطی کے باعث وہ یونیورسٹی آف کیمبرج میں ایم فل میں داخلے کے موقع سے محروم ہو گئیں۔
ریحاب شیخ نے 2023 میں ایل ایس ای سے گریجویشن مکمل کی۔ ان کے مطابق ان کا انڈرگریجویٹ مقالہ معمول کے مطابق دو کے بجائے صرف ایک ایگزامنر نے جانچا، جس کے نتیجے میں انہیں ابتدا میں 57 نمبر دیے گئے۔
ریحاب نے اس نتیجے پر اعتراض کرتے ہوئے مقالے کی دوبارہ جانچ کی درخواست دی۔ یونیورسٹی کی جانب سے دوبارہ جانچ کے بعد ان کے نمبر بڑھا کر 72 کر دیے گئے، تاہم ریحاب کا کہنا ہے کہ اس تاخیر سے ہونے والی اصلاح ان کے کسی کام نہ آ سکی کیونکہ تب تک کیمبرج یونیورسٹی کے ایم فل پروگرام میں داخلے کا موقع ضائع ہو چکا تھا۔
ریحاب شیخ نے بتایا کہ انہوں نے ایل ایس ای کے خلاف مقدمہ اس مقصد کے تحت دائر کیا ہے کہ ادارہ اپنی غلطی کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے اور انہیں اس نقصان کا ازالہ فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کے ذریعے مستقبل میں دیگر طلبہ کے ساتھ ایسے واقعات کو روکنا بھی چاہتی ہیں۔
Comments
0 comment