نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 538 ہوگئی

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 538 ہوگئی

517 غیرملکیوں سمیت 977 افراد تاحال لاپتہ، تلاش کا عمل جاری
نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 538 ہوگئی

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2026

نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حکام کے مطابق مختلف علاقوں سے اب تک 538 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق 977 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن میں 517 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کا کام جاری ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل نیپال پولیس نے سیلاب سے 489 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ ریسکیو کارروائی جاری ہونے کے باعث مختلف اداروں کی جانب سے اعداد و شمار میں مسلسل تازہ کاری کی جا رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!