میں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا ہے، امریکی صدر

میں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا ہے، امریکی صدر

سینیٹرز نے میرا کام مشکل بنادیا
میں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا ہے، امریکی صدر

Webdesk

|

24 Jun 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کرنیکا مطالبہ کرنے پر کانگریس کی قرارداد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کی قرارداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قراردادبے وقت اور بے معنی ہے، میں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا ہے، وہ گرنے ہی والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹرز نے میرا کام مشکل بنادیا مگر میں یہ کام کسی نہ کسی طرح مکمل کرلوں گا،میں ہمیشہ کام مکمل کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں50 ووٹوں سے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد کیحق میں فیصلہ دیدیا۔

یہ قرارداد رواں ماہ کے آغاز میں ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہوچکی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!